ابنا: عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ بغداد کے حالیہ دہشت گردانہ بم دھماکوں میں بعض سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ کہا گيا ہے کہ چار سکیورٹی افسر بغداد کے حالیہ دہشت گردانہ بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔ادھر عراق کے مختلف شہروں میں دسیوں ہزار افراد نے مظاہرے کر کے نائب صدر طارق الہاشمی پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
طارق الہاشمیادھر بغداد سکیورٹی انچارج کے ترجمان قاسم عطا الموسوی نے کہا کہ بہت سے لوگوں کے اہم اعترافات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہےکہ طارق ہاشمی دہشت گردانہ کارروائيوں میں ملوث ہیں۔قابل ذکر ہے کہ عراق کی عدلیہ نے دہشت گردانہ واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں عراق کے نائب صدر طارق ہاشمی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہیں۔.......
/169