22 دسمبر 2011 - 20:30

امريکہ ميں پوليس نے الباني پر قبضہ کرو تحريک ميں شامل مظاہرين کي سرکوبي کے لئے مرچوں کے اسپرے کا استعمال کيا۔

ابنا: مظاہرے کے بعد لوگ اپنے خيموں کي طرف لوٹ رہے تھے کہ پوليس نے ان پر مرچوں کا اسپرے چھڑکنا شروع کر ديا اور متعدد مظاہرين کو گرفتار کر لياـ

پوليس کے حملے کے بعد لوگوں نے شہر کے مرکزي حصے ميں زبردست مظاہرے کئے اور پوليس کي کارروائي کي مذمت کي جس کے دوران پوليس نے دوبارہ مرچوں کے اسپرے کا استعمال کياـ

رياست کيلي فورنيا کے شہر برکلے ميں بھي پوليس نے وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک ميں شامل مظاہرين کو نشانہ بناياـ پوليس نے مظاہرين کے خيموں ميں توڑ پھوڑ کي اور کچھ لوگوں کو گرفتار کر لياـ برکلے ميں اکتوبر سے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے جاري ہيں۔
........

/169