ابنا: اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عاصم حسین نے امریکہ کی جانب سے ایران سے پاکستان تک بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن کے اہم منصوبے پر عملدرآمد نہ کۓ جانے کے سلسلے میں امریکی دباؤ سے متعلق پوچھے گۓ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اپنے مفادات کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے اور وہ یورپ کے دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔پاکستان میں ہر سال موسم سرما کی آمد کے موقع پر گیس کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران سے گیس درآمد کر کے اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرسکتا ہے اور گیس کے بحران پر قابو پا سکتا ہے۔
ایران اور پاکستان نے سنہ دو ہزار دس میں ایک معاہدے پر دستخط کۓ تھے جس کی رو سے ایران صوبۂ بوشہر میں واقع گیس فیلڈ سے پاکستان کے شہر نواب شاہ تک گيس منتقل کی جاۓ گی۔ اس قرار داد کے مطابق ایران پاکستان کو روزانہ دو کروڑ پندرہ لاکھ مکعب میٹر گیس برآمد کرے گا۔........ /169