20 دسمبر 2011 - 20:30

آل خلیفہ خاندان نے اقوام متحدہ، امریکی کابینہ کو رشوت کے عنوان بڑی بڑی رقوم سے ادا کی ہیں تا کہ وہ عالمی میڈیا کو بحرین کے حقائق پر مرکوز ہونے سے روک لیں۔

 اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق چودہ فروری انقلابی اتحاد کے ایک راہنما نے انکشاف کیا ہے کہ آل خلیفہ خاندان نے اقوام متحدہ، امریکی کابینہ اور مختلف ذرائع ابلاغ سمیت بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کو کو بڑی بڑی رقوم رشوت کے عنوان سے ادا کی ہیں تا کہ وہ عالمی میڈیا کو بحرین کے حقائق پر مرکوز ہونے سے روک لیں۔شیخ صادق الجمری نے کہا: آل خلیفہ خاندان آل سعود کی مدد سے بحرین میں فساد اور تخریب کے بتکھنڈوں پر کاربند ہے چنانچہ بحرینی عوام کے سامنے موجودہ بحران سے گذرنے کے لئے آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی کے سوا کوئی بھی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا: آل خلیفہ نے درجنوں انقلابیوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کردیا ہے اور بے شمار جرائم اور مظالم کا ارتکاب کیا ہے اور آل خلیفہ کے مظالم اور جرائم انقلابیوں اور علامہ الخواجہ، ڈاکٹر عبدالجلیل السنکیس اور استاد شیخ حسن مشیمع سمیت انقلابی قائدین کی گرفتاری سے کہيں بڑھ کر ہیں اور آج کل خلیفی فورسز کسی قانون جواز کے بغیر عوام کے گھروں میں گھستی ہیں اور دہشت گردی کی کاروائیاں جاری رکھتی ہیں اور اسی اثناء میں اسیر انقلابیوں کو ٹارچر کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔الجمری نے عرب میڈیا اور مغربی ذرائع ابلاغ کی طرف سے بحرین کے واقعات سے چشم پوشی اور بحرین کے واقعات کو سنسر کرنے کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کی اور کہا: آل سعود نے اپنی فورسز کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی شدید پامالی پر پردہ ڈالنے کے لئے لاکھوں کروڑوں ڈالر کی رشوت دی ہے اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی ادارے، امریکی انتظامیہ اور ذرائع ابلاغ آل خلیفہ اور آل سعود سے بڑی رقمیں وصول کرکے بحرینیوں کی مظلومیت پر پردہ ڈال رہے ہیں۔.......

/110

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:

انقلاب بحرین کا 333واں دن/ آل خلیفہ کے غنڈوں کی طرف سے شعائر حسینی کی توہین