ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں جس میں صہیونی جیلوں سے رہا شدہ فلسطینی بھی موجود تھے کہا کہ فلسطینی اھداف و مقاصد تک پہنچنے کا راستہ صرف مزاحمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمت ہی کے ذریعے فلسطین سے صہیونی ریاست کا قبضہ ختم کیا جاسکتا ہے۔
لاریجانی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے ہمیشہ ملت فلسطین کا دفاع کیا ہے اور آپ فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ علاقے میں اسلامی بیداری دشمنوں کے مقابل ملت ایران و فلسطین کی استقامت کا نتیجہ ہے۔
فلسطینی شخصیتوں عطا اللہ ابوسعد اور فتحی حما نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی۔ یہ لوگ فلسطین کی قانونی حکومت کے رکن ہیں انہيں صہیونی درندوں نے قید کر رکھا تھا۔................ /169