ابنا: صدر پارٹی کے ترجمان رہنما شیخ صلاح العبیدی نے کہا کہ نو برسوں بعد امریکی جارحین کی پسپائي کے بعد اب ملک کی تعمیر نو کا وقت ہے اور یہ ملت عراق کی بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسیاں نئے نئے طریقوں سے عراق پر اپنا قبضہ جاری رکھنا چاہتی ہیں۔
شیخ صلاح العبیدی نے امریکہ کو لاکھوں عراقیوں کے قتل عام اور آوارہ وطن ہونے کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ عراق پر امریکہ کے حملوں سے عراقی قوم کا شیرازہ بکھر گيا ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ عراقی سکیورٹی فورسز کو نہایت ہوشیاری سے دہشتگرد گروہوں کو ختم کرنا ہوگا تاکہ عوام کو چین و سکون مل سکے۔....... /169