17 دسمبر 2011 - 20:30

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں ایک خاتون کا سر قلم کئے جانے پر شدید حیرت کا اظہار کیا ہے لیکن امریکہ کے حلیف خاندان آل سعود کی مذمت کی جرأت امریکہ کے گھر کی باندی یعنی اقوام متحدہ سے وابستہ ایمنسٹی انٹرنیشنل میں کہاں!؟

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق  ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں ایک خاتون کا سر قلم کئے جانے پر شدید حیرت کا اظہار کیا ہے لیکن امریکہ کے حلیف خاندان آل سعود کی مذمت کی جرأت امریکہ کے گھر کی باندی یعنی اقوام متحدہ سے وابستہ ایمنسٹی انٹرنیشنل میں کہاں!؟

یاد رہے کہ آل سعود کے عجیب و غریب نظام عدل نے 12 دسمبر کو الجواف کے دن "امینہ بنت عبدالحلیم بن سالم" کا سر قلم کردیا۔ سعودی وزارت داخلہ نے مقتولہ خاتون پر لگائے گئے الزامات اور اس پر چلائے گئے مقدمے اور عدالتی کاروائی کی تفصیلات بتائے بغیر یہ صرف یہ بتانے پر اکتفا کیا کہ "یہ خاتون جادوگری سے وابستہ تھی"۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس اقدام کو بے انتہا حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا: اس فیصلے کی تفصیلات معلوم نہیں ہیں اور مقتولہ خاتون پر لگائے الزام کو بھی یقینی قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ سعودی عرب کے عوام بیان اور عقیدے کی آزادی کے خواہاں ہیں اور حکمران خاندان سے وابستہ عدالتیں ان ہی افراد پر جادوگری جیسے الزامات لگا کر موت کی سزائیں دیا کرتی ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی نظام حکومت اور نظام عدل میں ناانصافی کا اعتراف کرنے کے باوجود سعودیوں کے اس اقدام پر حیرت کا اظہار تو کیا ہے لیکن اس کی مذمت نہیں کی ہے۔........

/110

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

شیعہ عالم کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش / متعدد خبریں اور رپورٹیں