17 دسمبر 2011 - 20:30

آل سعود نے ملک فیصل طبی ایوارڈ امریکہ کی اسٹانفورڈ یونیورسٹی (Stanford University) کے یہودی پروفیسر رونالڈ لیوی (Ronald Levy) کو دیا ہے۔

اہل البیت (‏ع) نیوز ایجنسی -ابنا- کی رپورٹ مطابق لیوی نے یہ ایوارڈ پانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایک ایسے مقابلے میں ایوارڈ کا حقدار ٹہروں کا جس کے مہتممین سعودی ہوں! کیونکہ میں نہ صرف ایک یہودی ہوں بلکہ میری بیوی بھی یہودی ہے اور اس کا تعلق اسرائیل سے ہے!!۔لیوی بیچارے کو بھی شاید بہت سے مسلمانوں کی طرح غلط فہمی ہوگئي تھی کہ آل سعود اسلام کے دوست و ہمدرد اور اسرائیل کے جانی دشمن ہیں!!!۔لیوی صرف حیرت زدہ ہیں نہیں تھا بلکہ وہ خوفزدہ بھی تھا اور اس نے صہیونی روزنامے "ہاآرتص" کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: مجھے جب بتایا گیا کہ مجھے ایک سعودی ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے تو مجھے ایوارڈ کی متعلقہ ویب سائٹ سے رجوع کرنے سے بھی خوف محسوس ہورہا تھا۔ پروفیسر لیوی کہتا ہے: میں نے دل پر پتھر رکھ کر ویب سائٹ سے رجوع کیا تو دیکھا کہ میرا نام جیتنے والوں کی فہرست میں درج ہے اور میری حیرت میں اور بھی اضافہ ہوا جب میں نے دیکھا کہ میری بایو گرافی بھی بالکل اسی طرح سائٹ میں قرار دی گئی ہے جو میں نے انہیں دی تھی۔ملک فیصل ایوارڈ دولاکھ ڈالر نقد انعام، ایک میڈل، ایک ڈگری (عربی اور انگریزی میں) اور سعودی بادشاہ کے ساتھ ڈنر کی دعوت پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ ایک عرب ملک کا قومی ایوارڈ ایک راسخ العقیدہ اور اسرائیل کے ہمدرد یہودی کو دیا جارہا ہے۔لیوی نے کہا: سعودی عرب کا یہ اقدام اس ملک کے تہذیبی ارتقاء کی علامت ہے۔

...........

/110

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

شیعہ عالم کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش / متعدد خبریں اور رپورٹیں