17 دسمبر 2011 - 20:30

پشاور…پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر روز کا معمول بن چکی ہے۔ اتوار کے روز بھی تمام ٹرینیں کئی کئی گھنٹے لیٹ ہیں۔

ابنا: ریلویز انکوائری پشاور کے مطابق کراچی سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر سے دوپہر پونے دو بجے اور خیبر میل سات گھنٹے تاخیر سے دوپہر 2 بجے پہنچنے کی توقع ہے۔

عوام ایکسپریس تقریبا 7 گھنٹے تاخیر سے رات 1 بجے اور کوئٹة ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر سے اگلی صبح تین بج کر بیس منٹ پر پشاور پہنچنے کا امکان ہے۔ آج صبح عوام ایکسپریس 9 بجے کراچی روانہ ہوئی۔ تاہم کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی انجن نہ ہونے کے باعث منسوخ کردی گئی۔  .......

/169