17 دسمبر 2011 - 20:30

جمرود…خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے طالبات کے ہائی اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ آج صبح تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں پیش آیا۔

ابنا: ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گزشتہ تین سال کے دوران خیبر ایجنسی میں مجموعی طور پر 53 تعلیمی ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔  ..............

/169