ابنا: جنرل حجازي نے امريکي صدر باراک اوباما کي درخواست کے بارے ميں کہا کہ امريکي يہ سوچ رہے تھے کہ اپني ذلت و رسوائي کي پردہ پوشي کرنے ميں کامياب ہو جائيں گے ليکن ايران نے شکار کئے گئے ڈرون کو منظر عام پر لاکر انہيں شکست کے اعتراف پر مجبور کر دياـ
جنرل حجازي نے کہا کہ اوباما کي درخواست اپني جگہ پر اعتراف شکست بھي ہے تاہم تعجب يہ ہے کہ امريکہ ايراني عوام سے معافي مانگنے کے بجائے طيارہ مانگ رہا ہے ـ
ياد رہے کہ گزشتہ چار دسمبر کو ايراني فوج کي اليکٹرانک وار فيئر يونٹ نے امريکي ڈرون طيارے آر کيو ايک سو ستر کو اس وقت زمين پر اتار ليا جب وہ افغانستان سے ايران کي فضائي حدود ميں داخل ہوا.
............
/169