ابنا: تیونس کے نئے صدر منصف المرزوقی نے بحرینی عوام کے انقلاب کی حمایت کی ہے اورآل خلیفہ کی سرنگونی اور بحرینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
تیونس کے صدر نےکہا کہ بحرینی عوام کا انقلاب قومی، لسانی اور مذہبی بنیاد پر نہیں بلکہ یہ انقلاب عربی بہار کے سلسلے کی کڑي ہے اور تیونس کے عوام اور حکومت اس انقلاب کی حمایت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ عرب ممالک میں جاری عوامی انقلاب عرب ڈکٹیٹروں کی سرنگونی کے لئے ہیں انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام کا انقلاب آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف ہے اورعرب ممالک میں عوامی قیام کا سلسلہ عرب ڈکٹیٹروں کے خلاف ہے۔
اس سے قبل تیونس کے صدر نے اس مظاہرے میں شرکت کی تھی جو بحرین کے سفارتخانہ کے سامنے کیا گیا تھا انھوں نے کہا کہ ہم یہاں بحرین کی آزادی کے لئے جمع ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ آل خلیفہ کو اب اقتدار سے الگ ہوجانا چاہیے اور سب کوبحرین میں بادشاہت کے بجائے جمہوریت کی حمایت کرنی چاہیے تیونس کے صدر نے کہا کہ بحرینی عوام کی جد جہد ضائع نہیں جائے گی ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔.....
/169