ابنا: سعودی عرب میں آل سعود حکومت عوامی مظاہرین کو کچلنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے سعودی حکومت نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے اب سکیورٹی دستوں کو خصوصی احکام صادر کئے ہیں۔
سائٹ کے مطابق کل قطیف میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے سعودی قید میں بند بےگناہ سیاسی قیدیوں کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین مشرقی علاقہ کو گورنر محمد بن فہد کو بھی برطرف کرنے کا مطالبہ کیا سعودی عرب کے مشرقی علاقہ میں ہونے والے مظآہروں میں اب تک 4 افراد شہید ہوگئے ہیں واضح رہے کہ محمد بن فہد گذشتہ 25 برس سے شیعہ نشیں علاقہ کے گورنر ہیں۔
العالم کے مطابق کل ہونے والے پرامن مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کے حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔....... /169