16 دسمبر 2011 - 20:30

مصر میں آئندہ سال جون میں ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے فوجی کونسل نے نئے قانون کا مسودہ تیار کرلیا ہے مصری عوام کا فوجی کونسل کے خلاف عدم اعتماد بڑھ رہا ہے۔

ابنا: مصر میں آئندہ سال جون میں ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے فوجی کونسل نے نئے قانون کا مسودہ تیار کرلیا ہے مصری عوام کا فوجی کونسل کے خلاف عدم اعتماد بڑھ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والوں کو کم از کم 30 ارکان پارلیمنٹ یا 30 ہزار شہریوں کی حمایت درکار ہوگی۔ نئے قانون کے مطابق آئندہ سال جون میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں پارلیمنٹ میں ایک رکن رکھنے والی کوئی بھی جماعت اپنا امیدوار کھڑا کر سکے گی۔

نئے قانون کے ذریعے سابق معزول صدر حسنی مبارک کے دور کے قوانین تبدیل ہوں گے۔ مصر کی فوجی کونسل اس سال فروری سے برسر اقتدار ہے اور اس نے آئندہ سال جولائی میں تمام اختیارات ملک کے نئے صدر کو منتقل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

صدارتی امیدوار کی حمایت کرنے والے 30 ہزار افراد کا تعلق مصر کے 27 میں سے کم از کم 15 صوبوں سے ہونا چاہیے۔ ادھر مصری عوام میں فوجی کونسل کے خلاف عدم اعتماد بڑھ رہا ہے مصری عوام فوجی کونسل کو سابق صدر حسنی مبارک کی آلہ کار کونسل قراردے رہی ہے۔...............

/169