ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے تیونس کے صدر منصف المرزوقی کو تیونس کا نیا صدرمنتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
صدر احمدی نژاد نے دونوں اسلامی ممالک کے ثقافتی اور تاریخی روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تیونس کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے صدر احمدی نژاد نے اپنے پیغام میں تیونس کے عوام اور حکومت کی کامیابی کے لئے نیک خواہاشات کا اظہار کیا ہے۔............
/169