14 دسمبر 2011 - 20:30

کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: پولیس کے مطابق ایف بی ایریا بلاک 17 میں گھر کے باہر مجلس ہورہی تھی کہ اس دوران 2 افرادنے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔جس سے علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

اب پولیس اور رینجرز کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے۔ جبکہ فائرنگ سے زخمی دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہرہے۔

پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں کریک ڈاوٴن کرکے 7 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیاہے۔........... /169