13 دسمبر 2011 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عزادار ی اور عزادار ان مظلوم کربلا کی خدمت کرنا عین عبادت ہے ، وہ لوگ قابل تعظیم ہیں جنہوں نے اپنی زندگیا ں عزاداری کے فروغ اور مجالس و جلوسہائے عزا کے تحفط ، فکر حسین کی ترویج اور عزاداروں کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہیں ۔

ابنا: انہوں نے ان خیالات کا اظہار دورہ کراچی کے دوران محافظینعزاداری بوتراب سکائوٹس کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عزاداری صرف گریہ و زاری کا نام نہیں بلکہ فکر حسین کے فروغ کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے ، اس لیے اس کے تحفظ کے اپنی تما م توانائیاں بروئے کار لانا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے عزادری اور عزادار کے تحفط کے حوالے سے بوتراب سکائوٹس کی لا زوال قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین کا ہر رکن صرف عزادار ہی نہیں بلکہ عزادری کا محافظ بھی ہے اور اور اس ضمن میں خدمات سر انجام دینے والی تنظیموں اور افراد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

علامہ ناصر عباس جعفری نے یکم محرم الحرام کو سانحہ چورنگی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سکائوٹوں سید زین اور اظہر علی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اوران کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اس موقع پر چیئرمین بوترا ب اسکائوٹس جاوید رضا ، سینیئر وائس چیئرمین مظہر حسین زیدی ، سید وائس چیئرمین عدنان حیدر ، کنٹرولر بوترا ب اسکائوٹس محمد مہدی، سیکریٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن برادر میثم اور سیکریٹری فلاح و بہبود برادر آفتاب اور مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل برادر ذکی بھی موجود تھے۔............

/169