ابنا: یو ایس اے ٹوڈے اخبار نے لکھا ہے کہ ایران کا امریکی ڈرون کو اتارنا امریکی حکام کے درمیاں بحث کا بنیادی موضوع بنا ہوا ہے۔ اس اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی حکام کو اس وجہ سے شدید تشویش لاحق ہوچکی ہے کہ ایران اس جدید اور پیشرفتہ طیارے کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرسکتا ہے۔ امریکی حکام کو یہ بھی تشویش لاحق ہے کہ ایران نے اس ڈرون کو بہت کم نقصان کے ساتھ اتارا ہے جس کی بنا پر اس کے راڈار پر نظر نہ آنے کی توانائيوں پر شک کیا جا رہا ہے۔............ /169
11 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 283604
اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹیلی ویژن سے امریکی ڈرون کی تصویریں نشر ہونے کے بعد امریکہ کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی حکام شدید تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔