ابنا: امريکي پوليس نے علي الصبح بوسٹن کے مرکزي ريلوے اسٹيشن اور فيڈرل ريزرو بينک کي عمارت کے سامنے قائم وال اسٹريٹ مخالفين کے کيمپوں پر اس وقت حملہ کرديا جب کيمپوں ميں موجود اکثر لوگ سوئے ہوئے تھے-
پوليس کے اس اقدام کے خلاف وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے سيکڑوں حاميوں نے پوليس ہيڈکوارٹر کے سامنے مظاہرے کيے اور دھرنا ديا- مظاہرين پوليس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے وال اسٹريٹ مخالفين کو فوري طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے-پوليس نے بوسٹن ميں مخالفين کے کيمپوں پر حملہ کرکے درجنوں افراد کو گرفتار کرليا تھا-بوسٹن کے ميئر نے پوليس کي اس تشدد آميز کاروائي کو پرامن اقدام قرار ديا ہے- انہوں نے دعوي کيا کہ يہ کاروائي شہريوں کے مفاد ميں کي گئي ہے-
بوسٹن کے ميئر کا کہنا تھا کہ آئندہ کسي کو بھي شہر ميں احتجاجي کيمپ لگانے کي اجازت نہيں دي جائے اور اسکے ساتھ سختي سے نمٹا جائے گا.............
/169