10 دسمبر 2011 - 20:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے نویں اور دسویں محرم کو عراق میں بم دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں کی تعزیت پیش کی ہے ۔

ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے عراق کے صدر جلال طالبانی کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے اور ملت ایران کو نویں اور دسویں محرم کے ایام میں بم دھماکوں سے حضرت امام حسین ع کے عزاداروں کے شہید اور زخمی ہونے کا بہت دکھ ہوا ہے۔

عراقی صدر کے نام ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے پیغام میں مزید آیا ہے کہ اغیار کے پٹھو اور پست افراد آزاد اور خود مختار اقوام کے دشمنوں کے کہنے پر حضرت امام حسین ع کے پیروؤں کی انصاف طلبی اور حریت پسندی کی آواز کے خلاف جو اقدامات انجام دیتے ہیں ان کے ذریعے وہ کبھی بھی اپنے مقصد کو حاصل نہیں کرسکیں گے اور خود پرستوں اور منہ زوروں کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ اور نصیب نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ عاشور کے دن عراق کے بعض علاقوں میں حضرت امام حسین ع کی عزاداری کے دوران ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں میں کم از کم پچیس عزادار شہید اور اٹھتر زخمی ہو گۓ تھے۔............. /169