9 دسمبر 2011 - 20:30

روس کے وزير اعظم ولادي مير پوتن کو کنفيوشس امن ايوارڈ کا حقدار قرار ديا گيا ہے.

ابنا: چين کے کنفيوشش ايوارڈ آرگنائزيشن نے اعلان کيا ہے کہ ليبيا کے خلاف نيٹو کے ہوائي حملوں کي مخالفت کرنے کي بنا پر ولادي مير پوتن کو اس انعام کا حقدار قرار ديا گيا ہے

اس رپورٹ کے مطابق روسي طالبعلموں کا ايک گروپ وزيراعظم ولادي مير پوتين کي نيابت ميں ہانگ کانگ ميں چائنا انٹرنيشنل پيس اسٹڈيز سينٹر کے چيئرمين سے يہ ايوارڈ دريافت کرے گاروسي وزيراعظم کو يہ ايوارڈ ايسے وقت ميں ديا جا رہا ہے جب انہيں ملک کے اندر شديد تنقيد کا سامنا ہے اور ان پر آزادي اور جمہوريت کے منافي اقدامات کا الزام لگايا جارہا ہے- دوہزار دس ميں تائيوان کے نائب صدر لين چان کو کنفيوشس امن ايوارڈ ديا گيا تھا-.......

/169