9 دسمبر 2011 - 20:30

ایک عرب سائٹ نے عراق اور عراقی عوام کے ساتھ آل سعود کی دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بعثی حکومت کی سرنگونی کے بعد سے سعودی عرب نے عراقی عوام کے ساتھ ہر قسم کی دشمنی کوروا رکھا ہوا ہےجبکہ صدام معدوم کے قتل میں بھی سعودیوں کا ہاتھ نمایاں ہے۔

ابنا: النخیل سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  صدام معدوم کی بعثی حکومت کی سرنگونی کے بعد سے  سعودی عرب نے عراقی عوام کے ساتھ ہر قسم کی دشمنی  کوروا رکھا ہوا ہے۔ جبکہ صدام معدوم کے قتل میں بھی سعودیوں کا ہاتھ نمایاں ہے۔سائٹ کے مطابق سعودی حکومت کو عراق کی موجودہ حکومت کے ساتھ دشمنی ہے جو عوام کی منتخب حکومت ہے سائٹ کے مطابق سعودی حکومت عراق کے نقشہ کو بدلنے کی تلاش و کوشش کررہی ہے سعودی حکومت نے عراق میں سرگرم دہشت گردوں کو وسیع پیمانے پر مالی مدد فراہم کی عراقی حکومت نے درجنوں سعودی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سعودی حکومت کی تحویل میں بھی دیا  اور عراق میں سعودی حکومت کی مداخلت کے واضح شواہد بھی فراہم کئے ہیں سائٹ کے مطابق عراق کی حکومت کو تبدیل کرنے کے لئے سعودی حکومت نے کئی ارب ڈالرصرف کئے ہیں لیکن اسے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی کامیابی نہیں ملی۔ النخیل کے مطابق سعودی حکومت دہشت گردوں کی تربیت کرکے انھیں ہمسایہ ممالک میں روانہ کرتی ہے جتنے بھی سعودی دہشت گردوں نے عراق میں خود کش حملے کئے ہیں وہ مقرن بن عبد العزیز کے حکم سے کئے ہیں۔ سائٹ کے مطابق سعودی حکومت بھی عربی بہار سے محفوظ نہیں رہےگی  اور سعودی عرب میں آل سعود کی حکومت کا زوال یقینی ہے۔  ....... /169