8 دسمبر 2011 - 20:30

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہوکر اٹھ کھڑی ہوجائے۔

ابنا: پشاورمیں باچاخان مرکز سے جاری بیان میں سربراہ اے این پی اسفندیار ولی خان نے کراچی میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے غیر انسانی فعل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانیں لینے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کیلئے جانیں دینے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

 اسفندیارولی خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہو کر اٹھ کھڑی ہو، تاکہ آنے والی نسلوں کوایک محفوظ اور مستحکم پاکستان منتقل کیا جا سکے۔ اسفندیا رولی خان نے شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔  .............

/169