ابنا: امریکی پولیس نے کل واشنگٹن میں کی روڈ پر سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر دھاوا بول دیا اور ساٹھ سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ امریکہ کی پولیس نے سان فرانسیسکو میں بھی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو اپنے حملے کا نشانہ بناتے ہوۓ کم از کم پچھتہر افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف سترہ ستمبر کو نیویارک میں اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کے سامنے نکالے جانے والے جلوس کے بعد وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کا آغاز ہوا تھا اور یہ تحریک اب امریکہ کے مختلف شہروں اور دنیا بھر میں پھیل چکی ہے ۔ امریکی پولیس نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر بارہا حملے کۓ ہیں اور حالیہ ہفتوں کے دوران سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے ۔......... /169