ابنا: جہاد مقدسي نے کہا کہ شام کي جانب سے عرب ليگ کے پروٹوکول پر اتفاق کے بعد اب عرب ليگ کو پابنديوں اور شام کي رکنيت معطل کرنے جيسے اپنے تمام يکطرفہ فيصلوں کو، جو شام کي غير موجودگي ميں کيے گئے ہيں، منسوخ کر دينا چاہيے-
انہوں نے کہا کہ عرب ليگ کے مشاہدين کے پروٹوکول پر دستخط کرنے کے سلسلے ميں دمشق کا مثبت جواب، عرب ليگ کے کردار کو مستحکم بنانے اور غير ملکي مداخلت نيز شام کے اقتدار اعلي کي خلاف ورزي کو روکنے کي غرض سے ديا گيا ہے-
واضح رہے کہ عرب ليگ نے حال ہي ميں شام مخالف بعض مغربي ممالک کے ايما پر شام کي رکنيت کو معطل کرتے ہوئے اس پر کچھ پابندياں عائد کي ہيں-شام کے عوام نے گزشتہ مارچ ميں پرامن مظاہرے کرکے ملک ميں ہمہ گير اصلاحات کا مطالبہ کيا تھا تاہم صدر بشار اسد کے مخالف کوشش کر رہے ہيں کہ بلوائيوں کي حمايت کرکے اور انہيں مسلح کرکے، اس ملک کے سلسلے ميں اپنے مذموم مقاصد کو عملي جامہ پہنا ديں-
شام کے عوام اور حکام نے بارہا اس بات پر تاکيد کي ہے کہ وہ دشمنوں کي تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کريں گے اور اپنے ملک کي ارضي سالميت کا دفاع کريں گے-
........
/169