ابنا: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسلامی مقاومت کے خلاف دشمنوں کی وسیع سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مقاومت دشمن کی تمام سازشوں کے باوجود جاری رہےگی۔
سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب کے اختتام میں حزب اللہ اور اسلامی مقاومت کے خلاف امریکی اور اسرائیلی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم لبنان کے اندر دشمن کے ہر فتنہ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں انھوں نے اسرائیل کی طرف سے لبنان پر مسلسل حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقاومت اور لبنانی فوج دونوں ملکر دشمن کے خطرے کا اچھی طرح مقابلہ کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی مقاومت لبنانی فوج کی طاقت اور قوت بازو ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم تمام سازش کاروں اور دشمنوں کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کی تمام سازشوں کے باوجود اسلامی مقاومت کی مزاحمت جاری رہےگی اور دنیا کی کوئی طاقت اسلامی مقاومت کو مہار نہیں کرسکتی۔ انھوں نے کہا کہ جب تک اسرائيل مسلح ہےاسلامی مقاومت بھی مسلح رہےگی۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم حسینی ہیں اور ہم کبھی بھی ظلم و ظالم کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کریں گے۔............. /169