ابنا: یونان میں اقتصادی اصلاحات کے خلاف مظاہرے ایک بار پھر شدت اختیار کرگئے ہیں اور نوبت جلاؤ گھیراؤ تک جا پہنچی ہے یونانی نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں موت کی تیسری برسی کے موقع پر کیے گئے اس مظاہرے کے شرکا ء پر پولیس نے آنسو گیس پھینکی۔جبکہ مظاہرین نے پیٹرول بموں اور پتھروں کی بارش کردی۔جس سے کئی اہلکار زخمی ہوئے۔
یہ مظاہرے ایسے وقت کیے گئے جب حکومت اگلے برس کے بجٹ پر بحث کررہی تھی۔جس میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے تنخواہوں، نوکریوں اور پنشن میں کمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں یورپی ممالک میں سخت مالی بحران جاری ہے جس میں یونان، اٹلی، اسپین ، ترگال اوربرطانیہ سرفہرست ہیں۔
........
/169