3 دسمبر 2011 - 20:30

ایس پی آفس خیرپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ شہدائے کربلا کے ماتمی جلوسوں کو مانیٹر کرنے کے لئے کراچی سمیت تمام بڑے شہروں میں کلوز سرکٹ کیمرے لگا دیئے گئے ہیں۔

ابنا: آئی جی سندھ سید مشتاق شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے محرم امن پلان تیار کرلیا ہے جس کے تحت صوبے میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور فوج یا رینجرز کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایس پی آفس خیرپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ کے لئے محرم امن پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ محرم امن پلان کے باعث فوج یا رینجرز کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ پولیس بہتر ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہے جبکہ فوج اور رینجرز کو ریزرو رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے سکھر رینج کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور سکھر رینج میں محرم الحرام میں امن قائم رکھنے کے انتظامات کے متعلق بریفنگ لی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ شہدائے کربلا کے ماتمی جلوسوں کو مانیٹر کرنے کے لئے کراچی سمیت تمام بڑے شہروں میں کلوز سرکٹ کیمرے لگا دیئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے کراچی میں متعدد دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں پولیس کی نئی بھرتیاں شروع کردی گئی ہیں۔........

/169