1 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان کی فوج نے سرحدوں پرقائم چوکیوں کو نیٹو کے کسی بھی حملے کاجواب دینے کی ھدایت ہے۔

ابنا:  جرمن نیوز کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق کیانی نے سرحدی چوکیوں کے کمانڈروں کو ھدایات بھیجی ہیں کہ نیٹو کے حملوں کی صورت میں ان کا جواب دیا جائے۔ قابل ذکرہے چھبیس نومبر کو نیٹو کے جنگي ہیلی کاپٹروں نے پاکستان کے علاقے مہمند ا یجنسی میں فوجی چوکیوں پر بمباری کی تھی جس میں پاکستانی فوج کے اٹھائيس جواں جاں بحق ہوئے تھے۔ ادھر امریکی فوج نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر عدم ہماہنگي اور سرحدی چوکیوں پر پاکستانی فوجیوں کی موجودگي کے بارے میں معلومات کے فقدان کے سبب پاکستانی فوجی مارے گئے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی فوجیوں کے حوالے سے یہ دعوی کیا ہے کہ پاکستانی حکام نے اس بات کی اطلاع نہیں دی تھی کہ سرحدی چوکیوں میں پاکستانی فوجی موجود ہیں جس کے نتیجے میں نیٹو نے ان چوکیوں پرحملے کئےتھے۔ پاکستان نے اس دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ نیٹو کو سرحدی چوکیوں کے بارے میں معلومات فراہم کردی گئيں تھیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں امریکہ کی جارحیت کی مذمت میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کراچی، لاھور، پیشاور ، کوئٹہ اور راولپنڈی میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کر کے پاکستان کے سرحدی علاقے پر نیٹو کے حملوں کی مذمت کی۔ مظاہرین نے امریکہ مخالف نعرے لگائے۔........ /169