30 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ برطانیہ کی رویہ ناقابل برداشت ہے ایران کی رائے عامہ برطانیہ کی معاندانہ پالیسی کے خلاف ہے ایران میں رہ کر ایرانی عوام کے خلاف برطانوی ظلم و جفا کا سلسلہ قابل برداشت نہیں ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی  نے قم میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ برطانیہ کا رویہ ناقابل برداشت ہے ایران کی رائے عامہ برطانیہ کی معاندانہ سازشوں کے خلاف ہے ایران میں رہ کر ایرانی عوام کے خلاف برطانوی ظلم و جفا کا سلسلہ قابل برداشت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ قاجار اور پہلوی دور میں انگریز ایران میں راج کرتے تھے اور جو چاہتے تھے انجام دیتے تھے اور ایران کے تمام معاملات میں مداخلت کرتے تھے اورانقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد فضا بالکل بدل گئی ہے لیکن برطانیہ اب بھی وہی چال چلنے کی کوششیں کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو برطانیہ کے طرز سلوک پر پہلے سے ہی اعتماد نہیں تھا لیکن اس کے باوجود برطانوی سفارتخانہ تہران میں کام کرتا رہا ہے اس کے باوجود برطانیہ نے ایرانی عوام کے خلاف اپنی سازشوں کا سلسلہ بند نہیں کیا اور تاریخی واقعات سے اس نے عبرت حاصل نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ برطانوی حکام سفارتی آداب  سے واقف نہیں ہیں۔ 

انھوں نے ابھی تک ایرانی قوم کو نہیں پہچانا ہے لاریجانی نے کہا کہ ایرانی قوم اب اپنے وسائل کو برطانیہ کے ہاتھوں غارت کرنے کی اجازت نہیں دے گي اور نہ ہی برطانیہ کو ایران کے معاملات میں مداخلت کرنے کی مجال دےگی......... /169

تفصیل کے لئے رجوع کریں:

سفارت کی تسخیراوربرطانیہ کے ساتھ روابط کی سطح میں کمی؛ مقننہ اور عدلیہ کی حمایت