ابنا: یمن کے ہسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ملک کے تعز شہر میں گزشتہ شب سے آج صبح تک مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کے حملوں میں کم از کم آٹھ یمنی شہری جاں بحق اور تیس کے قریب زخمی ہوگۓ ہیں۔ جن میں سے متعدد کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔ واضح رہے کہ یمن میں مخالفین پر سیکورٹی فورسز کے حملوں میں ایسی حالت میں شدت پیدا ہوئي ہے کہ جب یمن کے ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح اور اس کی مخالف جماعتوں نے تئیس نومبر کو خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز پر دستخط کۓ تھے جس کی رو سے علی عبداللہ صالح تیس دنوں کے اندر اقتدار اپنے نائب کو منتقل کرنے کا پابند ہے۔........
/169