29 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے تہران میں برطانوی سفارتخانے کے سامنے ہونے والے مظاہرے کے خلاف سلامتی کونسل اور مغربی ملکوں کے اقدامات کی مذمت کی ہے۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں کہا کہ سلامتی کونسل اور مغربی ممالک نے طلباء کے مظاہرے کی مذمت کرکے اس سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ قابل ذکر ہے گذشتہ روز تہران میں طلباء نے برطانوی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے برطانیہ کی ایران دشمنی کی مذمت کی تھی اور کچھ طلباء سفارتخانے میں بھی داخل ہوگئے تھے۔ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ طلبہ نے جس غم غصے کا اظہار کیا ہے وہ کئي دہائيوں پر مشتمل برطانیہ کی دشمنانہ پالیسیوں پر رد عمل ہے۔ انہوں نے برطانوی سفارتخانے کے سامنے طلباء کے مظاہرے کی مذمت میں سلامتی کونسل کے بیان کو جلد بازی میں انجام دیا گيا اقدام قراردیا اور کہا کہ سلامتی کونسل اور مغربی ممالک نے امریکہ اور برطانیہ کے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے جلد بازی میں يہ اقدام کیا ہے۔ادھر امریکی سفیر نے بھی ایرانی طلباء کے مظاہرے کے خلاف بیان دیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ تہران میں برطانوی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ ناقابل قبول ہے۔............. /169