ابنا: مصر میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے آج دوسرے روز بھی رائے دہندگان کے لئے انتخابی مراکز کھول دئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ووٹنگ کے لئے مصریوں کے جوش و جذ بے میں آج بھی کوئي کمی نہیں دیکھی گئی۔
ادھر انتخابی مراکز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کی ووٹنگ کے دوران بعض انتخابی مراکز میں ستر فی صد تک پولنگ ہوئي ہے جبکہ بعض دیگر ذرائع نے بتایا ہے گزشتہ روز تیس سے پچاس فیصد رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جو ماہرین کے مطابق قابل توجہ تعداد ہے۔گزشتہ روز مصر کے نو صوبوں قاہرہ ، اسکندریہ ، اسیوط ، البحر الاحمر ، الاقصر ، القیوم ، دمیاط ، پورٹ سعید اور کفرالشیخ میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔
دریں اثنا التحریر چوک پر موجود نوجوانوں نے ، جن کے درمیان انتخابات میں شرکت یا عدم شرکت کے بارے میں اختلاف رائے پایا جاتا تھا ، اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ التحریر چوک پر رہتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ لیں گے اس طرح کہ وہ ایک ساتھ نہ جاکر باری باری اور گروپوں کے شکل میں ووٹنگ میں حصہ لیں گے تاکہ رائے دہی میں بھی حصہ لے سکیں اور التحریر چوک بھی خالی نہ ر ہے کہ کہیں مصر کی سیکورٹی فورسز التحریر چوک پر دھاوا نہ بول دیں۔
واضح ر ہے کہ مصر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے چودہ اور پندرہ دسمبر اور تیسرے مرحلے کے لئے تین اور چار جنوری کو ووٹ ڈالے جائيں گے۔
..........
/169
28 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 281156
مصر میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج دوسرے روز بھی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔