27 نومبر 2011 - 20:30

سعودي ذرائع نے ملک کے شيعہ آبادي والے علاقوں سے فوجي انخلا کي خبر دي ہے-

ابنا: عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ عوامي مظاہروں کي سرکوبي کي غرض سے داخل ہونے والے سعودي شاہي خاندان کے سيکورٹي اہلکار اتوار کي رات القطيف صوبے کے علاقوں الشويکہ اور العواميہ سے باہر نکل گئے ہيں-

اس رپورٹ کے مطابق سعودي شاہي خاندان کے سيکورٹي اہلکار بکتر بند گاڑيوں کے ذريعے مورچے خالے کرکے الدمان کي طرف چلے گئے ہيں جبکہ شہر ميں قائم چيک پوسٹيں بھي خالي کردي گئي ہيں- سعودي عرب کے شاہي خاندان نے چند روز قبل القطيف ميں ہونے والے جمہوري مظاہروں کے بعد جس ميں پوليس کي فائرنگ ميں پانچ افراد شہيد ہوگئے تھے، سيکورٹي اہلکاروں کي تعداد ميں اضافہ کرديا تھا- مذکورہ پانچ شيعہ نوجوانوں کي شہادت کے تناظر ميں، سياسي مبصرين کا کہنا ہے کہ عشرہ محرم کے دوران، شديد عوامي ردعمل کے خوف سے سعودي سيکورٹي فورس نے اس علاقے سے پسپائي اختيار کي ہے.

........

/169