ابنا: امريکي پوليس نے شمالي کارولينا ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے ميں شريک متعدد افراد کو گرفتار کرليا ہے - پريس ٹي وي کے مطابق امريکي پوليس نے وال اسٹريٹ مخالف تحريک ميں شامل چھے افراد کو اس وقت گرفتار کرليا جب وہ رياست شمالي کارولينا کے شہر رانگ ميں مظاہرے ميں شريک تھے -
وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے کارکن پچيس نومبر سے کريسمس کے آخرتک پورے ملک ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کرنے کا پروگرام بنار ہے ہيں - امريکي مظاہرين نے اسي سلسلے ميں پورے ملک ميں وال مارٹ جيسے بڑے ڈيپارٹمنٹل اسٹور سے اپنے مظاہرے شروع کرديئے ہيں - دوسري طرف لاس آنجلس شہر کے مئر اور پوليس کي طرف سے مظاہرين کو اپنے خيمے ہٹا لينے کے سلسلے ميں ديئے گئے الٹي ميٹم کے بعد بھي مظاہرين کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے - ايسوشي ايٹيڈ پريس کے مطابق لاس آنجلس پر قبضہ کرو تحريک کے مظاہرين نے اتوار کو اپنے مظاہرے ايک ايسے وقت بھي جاري رکھے جب خيمے ہٹالينے کے بارے ميں دي گئي مہلت اتوار اور پير کي درمياني رات بارہ بجے ختم ہوجائے گي -
و ال اسٹريٹ مخالف تحريک سترہ ستمبر کو نيويارک کے مينہٹن علاقے ميں شروع ہوئي تھي اور اب پورے امريکا ميں پھيل چکي ہے- امريکي عوام امريکا کي بڑي کمپنيوں اور سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کررہے ہيں- مظاہرين اسي طرح عراق اور افغانستان ميں امريکا کي جنگ کے خلاف بھي نعرے لگارہے ہيں -
امريکي تجزيہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امريکي ذرائع ابلاغ پر وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے بارے ميں خبريں دينے کے سلسلے ميں کافي بندشيں عائد ہيں - فارس نيوز ايجنسي کے مطابق امريکي تجزيہ نگار لنکن ميشل کاکہنا ہے کہ نيويارک ميں وال اسٹريٹ مخالف تحريک کو کچلنے کے واقعات کي خبروں پر پابندي اس بات کي علامت ہے کہ امريکا ميں اس طرح کي آزادي کو اکثر مواقع پرنظر انداز کرديا جاتا ہے - اس امريکي تجزيہ نگار کا کہنا ہے کہ امريکي صدر باراک اوباما نے امريکي شہروں اور يونيورسٹيوں ميں پوليس کے تشدد آميز اقدامات پر خاموشي اختيار کررکھي ہے- امريکي پوليس نے پچھلے کچھ دنوں سے مظاہرين کے خلاف تشدد آميزاقدامات تيز کرديئے ہيں -
.............
/169