23 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جہموریہ ایران کی وزارت خارجہ نے سوئٹزرلیند کی سفیر محرمہ آگوسٹی کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران کے خلاف امریکہ کی قرارداد پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ابنا: تہران میں سوئٹزرلینڈ کا سفارتخانہ امریکہ کے مفادات کا محافظ ہے۔ یاد رہے امریکہ نے ایران پر الزام لگا ہے کہ ایران نے واشنگٹن میں سعودی سفیر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اسی سناریو کے سہارے امریکہ نے انیس سو تہتر کے کنونشن کے تحت آنے والی شخصیات کے خلاف دہشتگردی کی کوششوں کی مذمت کے لئے ایک قرارداد پیش کی تھی جسے منظور کرلیا گيا۔ سوئٹزرلینڈ کے سفیر سے وزارت خارجہ میں سیاسی امور کے شعبے کے سربراہ نے اس قرارداد کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ یہ قرار داد ایک سیاسی اور مخاصمانہ کوشش ہے جو بین الاقوامی حقوق و قوانین کے سراسر برخلاف ہے۔
........ 
/169