ابنا: یمن کے امریکہ نواز ڈکٹیٹرصدر علی عبداللہ صالح نے خلیج تعاون کونسل کی جانب سے اقتدار منتقل کرنے کی قرارداد کو تسلیم کرتے ہوئے اس پر دستخط کر دیے ہیں اور اقتدار چھوڑنے کے بعدعلاج کیلئے امریکہ روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں یمنی صدر نے خلیج تعاون کونسل کی جانب سے پیش کردہ معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ اس معاہدے کو امریکی حمایت بھی حاصل ہے۔معاہدے کے تحت اگلے 90 دنوں کے دوران یمن میں عام پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔ یمنی عوام نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی قرارداد کو سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل امریکہ نواز ایجنٹوں کو یمن پر مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یمنی عوام علی عبد اللہ صالح کی حمایت کرنے پر سعودی عرب اور خلیجی عرب ممالک کے رہنماؤں سے سخت ناراض ہیں۔ ....../169