23 نومبر 2011 - 20:30

مقتدی صدر نےشام کے خلاف عرب لیگ کے مؤقف پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ عرب لیگ ظلم کی حامی تنظیم ہے۔

ابنا: عراق کے ایک مذہبی سیاسی رہنما مقتدی صدر نےشام کے خلاف عرب لیگ کے حالیہ مؤقف پر شدید تنقید  کرتے ہوئےکہا ہے کہ عرب لیگ ظلم کی حامی تنظیم ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا ہم عدل و انصاف ایک ایسی تنظیم سے چاہتے ہیں جو ظلم کی حامی ہے؟ انھوں نے کہا کہ عرب لیگ علاقہ میں امریکی اور اسرائیل مفادات کے لئے کام کررہی ہے اور اس نے کبھی بھی مسئلہ فلسطین کے بارے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ واضح رہے کہ عرب لیگ نے حال ہی میں شام کی رکنیت اس لیگ میں معلق کردی تھی۔   ............/169