ابنا: خفیہ میمو تنازع نے جہاں پاکستان میں غم و غصے کی فضا ء پیدا کی ہے وہی پر بھارت بھی اپنی تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان میں میمو تنازع کی وجہ ممکنہ عدم استحکام کے بارے بھارت فکر مند ہے ، اسی خدشے کے پیش نظر بھارتی حکومت تشویش کا شکار ہے۔بھارتی اخبار’ انڈین ایکسپریس ‘ کے مطابق میمو تنازع پر صدر آصف علی زرداری اور پاکستان آرمی کے درمیان سنگین صورت حال کے پیش نظربھارت تشویش کا شکار ہے۔ بھارتی حکومت کا اپنا خیال ہے کہ فوج اقتدار پر قبضے کی بجائے اپنے منتخب افراد پر مشتمل سویلین حکومت بناسکتی ہے۔ ......
/169