19 نومبر 2011 - 20:30

وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے حاميوں نے حکومت امريکہ کي پاليسيوں کے خلاف احتجاج کرنے کي غرض سے ايک بار پھر اوکلينڈ ميں خيمے نصب کرنے کا اعلان کرديا ہے-

ابنا: وال اسٹريٹ پر قبضہ کروتحريک کے حاميوں نےسنيچر کے روز مغربي اوکلينڈ ميں ايک بار پھر مظاہرے کئے اور نعرے لگاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کيا کہ وہ جلد ہي اپنے احتجاجي خيمے دوبارہ نصب کريں جنہيں پوليس نے گزشتہ دنوں جبري طور پر اکھاڑ ديا تھا-

احتجاجيوں نے يہ بات زور ديکر کہي ہے کہ ان کے مظاہرے اور احتجاج مکمل طور سے پرامن اور ہرقسم کے تشدد سے پاک ہے-دوسري جانب کيليفورنيا يونيورسٹي نے کہا ہے کہ وہ پوليس کي جانب سے مظاہرين کے خلاف مرچوں کے اسپرے استعمال کئے جانے کے بارے ميں تحقيق کر رہي ہے-

امريکي پوليس نے جمعے کے روز تشدد سے کام ليتے ہوئے ڈيوس شہر ميں کيليفورنيا يونيورسٹي کے طلبا کو منتشر کرنے کے لئے مرچوں کا اسپرے کيا تھا تاہم طلبا نے دھرنا چھوڑنے سے انکار کرديا تھا- امريکہ ميں سترہ ستمبر سے سرمايہ دارانہ نظام اور وال اسٹريٹ کي بڑي بڑي کمپنيوں کے خلاف عوامي تحريک جاري ہے جس کا دائرہ اب پورے امريکہ ميں پھيل گيا ہے

..........

/169