ابنا: فرانس کے ٹيلي ويژن چينل نمبر چوبيس نے اپني ايک رپورٹ ميں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات فرانس سے ساٹھ رافائل جنگي طيارے خريدنا چاہتا ہے-يہ ايسي حالت ميں ہے کہ رافائل جنگي طيارہ بنانے والي يورپي کمپني اب تک تين سو رافائل جنگي طيارے خليج فارس کے عرب ملکوں منجملہ سعودي عرب کو فروخت کرچکي ہے - متحدہ عرب امارات کي فضائيہ نے مذکورہ طيارے کي خريداري کے معاہدے سے قبل ساٹھ عدد ميراج دو ہزار قسم کے جنگي طياروں کي بھي خريداري کا سودا کيا تھا- متحدہ عرب امارات کے حکام نے فرانس اور برطانيہ سے رافائل اور يورو فائٹر قسم کے جنگي طيارے کي خريداري کا مقصد غيرملکي خطرات کے مقابلے ميں اپني جنگي صلاحيتوں ميں اضافہ کرنا بتايا ہے- متحدہ عرب امارات کے حکام کي طرف سے غيرملکي خطرات کے مقابلے ميں اپني دفاعي بنيادوں کو مستحکم بنانے کا دعوي ايسے وقت ميں کيا جارہا ہے جب متحدہ عرب امارات سميت خليج فارس کے عرب ملکوں ميں سے کسي بھي ملک کو اب تک کسي بھي غير ملکي جارحيت کا سامنا نہيں کرنا پڑا ہے- البتہ ان ملکوں نے مغرب سے جو بھي ہتھيار خريدے ہيں انہيں ان ملکوں کے حکام نے اپنے ہي عوام کے خلاف استعمال کيا ہے- اس سلسلے ميں بحرين اور يمن کي مثال سب کے سامنے ہے - اسٹاک ہوم ميں امن سے متعلق ريسرچ سينٹر نے جو پوري دنيا ميں ہتھياروں کے سودے پر نگراني کرتا ہے اعلان کيا ہے کہ گذشتہ دس برس ميں متحدہ عرب امارات نے بڑے پيمانے پر ہتھياروں کي خريداري کي ہے اور ايسا لگتا ہے کہ متحدہ عرب امارات آئندہ بھي ہتھياروں کے ايک بڑے خريدار کي حيثت سے مغربي ملکوں کي اسلحہ جاتي کمپنيوں کي توجہ کا مرکز بنا رہے گا - فرانس اور برطانيہ سے متحدہ عرب امارات کے ذريعے جنگي طياروں کي خريداري ايک ايسے وقت انجام پارہي ہے جب اس نے کچھ ہي عرصے قبل امريکا کي اسلحہ ساز کمپنيوں سے چاليس جنگي ہيلي کاپٹر اور سيکڑوں ميزائيلوں کا سودا کيا ہے جن کي ماليت تقريبا چھے ارب ڈالر بتائي جاتي ہے امريکا کي ہتھياروں کي کمپني سيکورسکي نے گذشتہ ايک برس ميں سعودي عرب ، اردن ، مصر ، اور بحرين سے جنگي ہيلي کاپٹروں کي فروخت کا آرڈر وصول کيا ہے-
علاقے کے ملکوں کو ہتھياروں کي فروخت کے لئے مغرب کي کوششوں کا نيا سلسلہ اس وقت شروع ہوا ہے جب امريکا نے کچھ عرصے قبل اعلان کيا تھاکہ وہ سعودي عرب کو ساٹھ ارب ڈالر ماليت کے جنگي ساز وسامان فروخت کررہا ہے -
سعودي عرب کے ساتھ امريکا کے اس سودے ميں چوراسي ايف پندرہ جنگي طيارے اور تيس ارب ڈالر کي ماليت کے آپاچي اور بليک ہاک ہيلي کاپٹر شامل ہيں- ايک ايسے وقت جب واشنگٹن خليج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں پر ايران کے ساتھ تجارت نہ کرنے لئے دباؤ ڈال رہا ہے مغرب کي طرف سےان عرب ملکوں کے ساتھ فوجي ساز وسامان کا سودا علاقے ميں مغرب کے ايرانو فوبيا پروجيکٹ کا ہي حصہ شمار ہوتا ہے -
........
/169