18 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی بیداری عالمی کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تیزی سے بڑھتی ہوئي اسلامی بیداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حقیقت کے پیش نظر عالم اسلام کے علماء اور دانشوروں کی ذمہ مزید سنگين ہوجاتی ہے۔

ابنا: علی اکبر ولایتی نے تہران میں اسلامی بیداری عالمی کونسل کے پہلے اجلاس میں کہا کہ مشترکات پر توجہ اور تفرقے اور اختلافات سے پرہیز کرنا ایسا اہم مسئلہ ہے جس پر عالم اسلام کے علماء اور دانشوروں کو غور کرنا کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اس کے سیکرٹریٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیکرٹریٹ عالم اسلام کے علماء اور دانشوروں سے صلاح و مشورہ کرتا رہے گا۔..........

/169