13 نومبر 2011 - 20:30

بحرين ميں مظاہرے جاري ہيں اور سترہ سے موصولہ خبروں کے مطابق عوام نے مظاہرہ کرکے آل خليفہ حکومت کے خاتمے کا مطالبہ دوہرايا ہے -

ابنا: سترہ ميں ہونے والے مظاہرے ميں اسي طرح ملک کے مختلف علاقوں ميں ہونے والے پر امن مظاہروں پر بحريني اور سعودي فوجيوں کے حملوں کي شديد مذمت کي گئ - اس سے قبل دار الحکومت منامہ ميں بھي آل خليفہ حکومت کے خلاف زبردست عوامي مظاہرے ہوئے تھے -

بحرين ميں شاہي حکومت کے خلاف فروري سے مظاہرے شروع ہوئے ہيں اور حکومت کي جانب سے شديد سرکوبي کے باوجود اب تک جاري ہيں - چودہ مارچ کو سعودي عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجي بھي ، پر امن مظاہرين کي سرکوبي کے لئے بحرين پہنچ گئے -

پر امن مظاہرين کي سرکوبي کے دوران اب تک دسيوں مظاہرين جاں بحق ہو چکے ہيں جبکہ ہزاروں کو گرفتار کيا جا چکا ہے - انساني حقوق کي ڈاکٹروں کي تنظيم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور نرسوں کو بھي گرفتار کرکے ايذائيں دي گئ ہيں کيونکہ ، پر امن مظاہرين کے خلاف ملکي اور غير ملکي افواج کے تشدد کے وہ گواہ تھے.
...........

/169