13 نومبر 2011 - 20:30

صدر مملکت نے ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ایرانی قوم کو اس کامیابی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اپنے پیغام میں پیرس میں ہونے والے ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی کامیابی کی ملت ایران کو مبارک باد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے پیرس میں ہونے والے ان مقابلوں میں پانچ سونے، دو چاندی اور چار کانسی کے تمغے جیت کر مجموعی طور پر چار سو پچانوے پوائنٹس حاصل کیے اور پہلی بار ان مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ان مقابلوں میں ایرانی ویٹ لفٹر بہداد سلیمی نے ایک ضرب میں دو سو چودہ کلوگرام وزن اٹھا کر اپنے ہی ہم وطن حسین رضازادہ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

چین اور روس کی ٹیموں نے پانچ سو اڑسٹھ اور پانچ سو بیالیس پوائنٹس حاصل کر کے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔.......

/169