ابنا: پی آئی اے کی فلائٹ سیون ڈبل فور ون ، تقریبا نو گھنٹوں کی تاخیر سے اسلام آباد کے بینظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ، اس میں ارکان پارلیمنٹ بھی سوار تھے ،اس کارنامے پر تو پی آئی اے کو داد دینی پڑے گی۔کہ جس نے ایک ہی صف میں عام مسافروں اور وزرا کو کھڑا کردیا۔ حج کرکے آنے والے ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کو نو گھنٹے انتظار نے مسافروں کی تکلیف اچھی طرح سمجھادی۔جب ہی وہ بھی بول پڑے کہ حج پروازوں میں تاخیر کا مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ ،مسلم لیگی ایم این ایز انجم عقیل خان اور شکیل اعوان نے تو یہاں تک کہ دیا کہ وفاقی وزیر کی ٹیم سے حجازمقدس میں حج انتظامات سنبھل نہیں رہے تھے ، صرف پروازوں میں تاخیر کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ دیگر حج انتظامات بھی خراب تھے۔ ادھر قومی ائیرلائن کی وی آئی پی پرواز کراچی بھی کئی گھنٹوں کی تاخیرسے پہنچی۔ وفاقی وزیرخورشید شاہ نے تو ساری ذمے داری سعودی امیگریشن کے نظام پر ڈال دی لیکن اسی پرواز سے آنے والے دیگر اراکین پارلیمنٹ نے پی آئی اے کے پروازوں کے نظام پرشدید تنقید کی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماآصف حسین کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی حج پروازیں 5 سے10گھنٹے کی تاخیر سے وطن واپس پہنچ رہی ہیں،۔مدینہ ایر پورٹ پر پی آئی اے انتظامیہ کے انتظامات ناقص تھے، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے حکام کی جانب سے معاملات درست نہیں کیے گئے تو 18 سے 20 گھنٹے پروازیں تاخیر کا شکار ہوں گی۔ ادھر جدہ سے کوئٹہ آنے والی حج پروازوں کی تاخیر سیآمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔جس سے مسافروں اور ان کے گھر والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ .....
/169