12 نومبر 2011 - 20:30

تہران يونيورسٹي کے اساتذہ نے وال اسٹريٹ مخالف تحريک کي حمايت کرتے ہوئے کہا ہے کہ يہ تحريک مشرق سے مغرب تک پھيل گئي ہے-

ابنا: تہران يونيورسٹي کے اساتذہ کے جاري کردہ مشترکہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ اس بات ميں کوئي شک نہيں ہے کہ وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک امريکي سرحدوں تک محدود نہيں ہے بلکہ سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف اٹھنے والي يہ تحريک اب مشرق سے مغرب تک پھيل گئي ہے-اس بيان کے مطابق تہران يونيورسٹي کے اساتذہ مغربي ملکوں ميں چلنے والي وال اسٹريٹ مخالف تحريک کي حمايت کرتے ہيں-تہران يونيورسٹي کے اساتذہ کے بيان ميں يہ بات زور ديکر کہي گئي ہے کہ آج نہ صرف امريکہ اور يورپ کے عوام سرمايہ دارانہ نظام سے تنگ آچکے ہيں بلکہ دنيا کے تمام حريت پسند افراد سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف آواز اٹھا رہے ہيں-اس بيان ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے کہا گيا ہے کہ وہ اپنے خلاف ہونے والے پرتشدد اقدامات سے خوفزدہ نہ ہوں اور اس بات کو اچھي طرح سمجھ ليں کہ سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف انکي استقامت تاريخ ميں سنہرے حروف سے لکھي جائے گي- بڑي بڑي کمپنیوں کي حرص و طمع اور امريکہ ميں سماجي نا انصافيوں کے خلاف وال اسٹريت مخالف تحريک سترہ ستمبر سے نيويارک سے شروع ہوئي ہے- يہ تحريک اب امريکہ کے تمام بڑے اور اہم شہروں ميں پھيل گئي ہے جبکہ آسٹريليا، برطانيہ ، جرمني، اٹلي، اسپين ، آئرلينڈ اور پرتگال سميت بہت سے يورپي ملکوں میں بھي سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف بڑے بڑے مظاہرے ہورہے ہيں- پريس ٹي وي کے مطابق امريکہ ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف چلنے والي اس تحريک کے دوران مرنے والوں کي تعداد اب چار ہوگئي ہے-

ذرائع ابلاغ کے مطابق مرنے والے سب ہي افراد گولياں لگنے سے ہلاک ہوئے ہيں-.......

/169