ابنا: جنرل احمد وحیدی نے آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے تہران کے خلاف تل ابیب کی حالیہ دھمکیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران صہیونی ریاست کے ہر طرح کےحملے کا بھرپور جواب دےگا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بہت سےصہیونی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایران کےخلاف مہم جوئي کی طاقت نہيں رکھتے اور یہ اسرائیل کی ایک تاریخی اور اسٹریٹیجک غلطی ہوگی ۔جنرل احمد وحیدی نے ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی کسی بھی طرح کی جارحیت کو اس حکومت کے لئے خودکشی کی مانند قرار دیا اور کہا کہ تہران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ ہرحملےکابھرپور جواب دےگا اور یہ چیز ہر دشمن کو ایران پر حملے کاخیال بھی ذہن میں لانے سے روکتی ہے۔جنرل احمدوحیدی نے کہا کہ ایرانی مجاہدین پوری طرح جدید ترین ہتھیاروں سےمسلح ہیں اور ان کو ایران کے دفاع کے لئے استعمال کرنے کے لئے تیار ہیں۔........
/169