12 نومبر 2011 - 20:30

انڈونیشیاء میں عوام نےامریکی صدر اوبامہ کے رواں ہفتے متوقع دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ابنا:انڈونیشیاء میں امریکی صدر اوبامہ کے رواں ہفتے متوقع دورے کے خلاف حزب التحریر کے ہزاروں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دارالحکومت جکارتا میں امریکی سفارتخانے کے سامنے کئی ہزار افراد نے مظاہرہ کیا مظاہرین نے امریکی صدر اوبامہ کے خلاف نعرے بازی کی ، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ” اوباما کو مسترد کرتے ہیں“ اور امریکہ دہشت گرد ہے “ جیسے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے سرمایہ داری نظام کے خلاف بھی نعرہ بازی کی ۔ انڈونیشیاء میں رواں ہفتے آسیان کا سربراہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
.......

/169