ابنا: یمن کے شہر تعز میں یمنی فوج کی شدید گولہ باری کے نتیجے میں دو خواتین اور بچے سمیت 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آزادی اسکوائر پر علی الصبح گولہ باری کی، اس کارروائی کا مقصد دارالحکومت صنعاء سے 270 کلو میٹر جنوب کی طرف واقع اس شہر میں حکومت کے مخالفین کو آج جمعہ کی نماز کے موقع پر مظاہروں سے روکنا ہے۔ یمن میں اس سال جنوری سے شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران تعز کا شہر صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف عوامی تحریک کا مرکز رہا ہے۔ یمنی عوام صدر عبد اللہ صالح کے خلاف احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن امریکہ اور سعودی عرب کی صالح کو حمایت حاصل ہے............ /169
11 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 277823
یمن کے شہر تعز میں یمنی فوج کی شدید گولہ باری کے نتیجے میں دو خواتین اور بچے سمیت 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔