11 نومبر 2011 - 20:30

واشنگٹن…امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاوٴس کے قریب ایک گاڑی سے فائرنگ کی گئی ،تاہم واقعہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق کونسٹی ٹیوشن ایونیو پر ہونے والی فائرنگ کے بعد علاقے کو جانے والی سڑکیں بند کردی گئیں اور قریب کھڑی گاڑی سے ایک رائفل برآمد کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب مقامی پولیس کا موٴقف ہے کہ بظاہر فائرنگ وہائٹ ہاوٴس کی جانب نہیں کی گئی بلکہ پولیس کسی ملزم کا پیچھا کر رہی تھی کہ اس نے ایگزیکیٹو مینشن سے سات سو میٹر کے فاصلے پر گاڑی سے اتر کر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ایک مشتبہ شخص کو نزدیکی پل پر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ واقعہ میں ملوث ہنڈا کا پرریاست ر پر ایڈاہو ریاست کی نمبر پیلٹ ہے۔صدر اور خاتون اول آج رات واشنگٹن میں نہیں ہیں۔ 
.............

/169